بلاول اور مریم دونوں اپنے ابو کی چوری بچانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

178

اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم وہ ہیں جنہوں نے انتخابات سے قبل کشمیر کا دورہ ہی نہیں کیا، لیکن اب دونوں اپنے اپنے ابو کی چوری بچانے کیلیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ کشمیر کی عوام کے ساتھ(ن)لیگ حکومت نے کس طرح استحصال کیا، ن لیگ کے دور میں  مودی نجی پروگرامات پر آتا اور شریف برادری  بھارت جاتی تھی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں کون سا ایسا سزا یافتہ مجرم ہے جسے ٹی وی پر آنے کا موقع ملتا ہے، نواز شریف کی اپیلیں مسترد اورسزائیں بحال ہوچکی ہیں، نواز شریف عدالتی مفرور ہیں۔

 وزیر مملکت نے مزید کہاکہ مریم کی یہ ہی کارکردگی ہے کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں، کوئی سیاسی جدوجہد ان کے حصے میں نہیں آئی، ماضی میں جن حکومتوں نے سندھ اور کشمیر میں کرپشن کی ہو وہ کسی الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔