ملکی پالیسی پربغیر تیاری کے بات کرنا مناسب نہیں ‘ یوسف رضا گیلانی

180

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ تمام ملک وقوم کا مسئلہ ہے،میں نے تمام اسٹیک ہولڈرز،دفتر خارجہ، اسٹیبلشمنٹ اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لے کر افغانستان کے حوالے سے پالیسی بنائی تھی، ابھی بھی ہمیں اتنی ہی محنت کرنی پڑے گی،وزیر اعظم کو اہم مسائل پر بہت مختصر اور محتاط طریقے سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی پالیسی پربغیر تیاری کے بات کرنا مناسب نہیں ہے، پالیسی اسٹیٹمنٹ کو لکھا ہوا ہونا چاہیے تاکہ کل کو کوئی آپ سے اختلاف نہ کرسکے، وزےر اعظم کافی آرام دہ انداز میں اپنے انٹرویوز دیتے ہیں، انہیں بہت زیادہ تیاری کرکے جانا چاہیے۔برطانوی پورٹیل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا کہ رواں برس مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد انہوں نے لیڈر آف اپوزیشن بننے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی کو اپنا استعفا دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو درخواست کی کہ آپ میرا استعفا قبول کرلیں اور میری جگہ کسی اور کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنا دیں مگر پارٹی نہیں مانی۔