اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں لڑ کے اور لڑکی کی برہنہ وڈیو اور تشدد کے معاملے پر ذاتی حیثیت سے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، پولیس تفتیش،ملزمان کے سابق ریکارڈ سمیت دیگر رپورٹ پر ایک خفیہ ادارہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی،ملزمان کو نشان عبرت اور پولیس تفتیش پر ایک مثال قائم ہونے جا رہی ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز سیکٹر ای الیون میں نوجوان لڑکے لڑکی پر تشدد اور ان کی برہنہ وڈیو بنانے پر وزیراعظم کو اطلاع دی گئی جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک ادارے کو اسائنمنٹ سونپی کہ وہ اس معاملے کو باریک بینی سے مانیٹر کریں اور حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایسے معاملات میں ناقص تفتیش کے باعث عادی ملزمان کو ریلیف دیا جاتا ہے جس سے جرائم کم ہونیکے بجائے مزید بڑھتے ہیں، اس لیے معاملے کو مثالی بناتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔