کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

358

کوئٹہ: خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ہمراہ کارروائی کی ہے جبکہ کاروائی کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،   سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ  اوربارود برآمد  ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کو ئٹہ میں اہم تنصیبات اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تنظیم کے کارندے کو ئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کلی گلزار میں ایک مکان میں موجود ہیں۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لےلیا جبکہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کا تبادلے آدھے گھنٹے تک جاری رہا، فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

سیکورٹی فورسز نے مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، تیں نائن ایم ایم، دو دستہ بم وگولہ بارود اور دستاویزات برآمد کیا ہے جبکہ بھاری نفری نے علاقے کو بند کرکے مزید دہشتگردوں کی تلاس شروع کردی ہے۔