نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ شہری اتحاد نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ہڑتال کا عندیہ دے دیا نواب شاہ شہری اتحاد کے تحت نوابشاہ میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نوابشاہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کے دوران شہری اتحاد کے چیئرمین الحاج اسلم شیخ صدر میر خالق داد بروھی جنرل سیکرٹری اختیار تنیو نے کہا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ہم حیسکو انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دیں گے کیونکہ اذیت ناک گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے دوران کاروبار کرنا دشوار گھریلو زندگی گزارنا جنجال اور سماجی سرگرمیاں بے چینی کی نظر ہوگئی ہیں، شہری زندگی دربدر ہو کر رہ گئی ہے 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بنیادی محرکات عوام کے سامنے لائے جائیں اضافی یونٹس کنڈا سسٹم لائن لاسز ڈیڈیکشن کو ختم کیا جائے حیسکو انتظامیہ کالی بھیڑوں کے خلاف بے لاگ احتساب کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے مظاہرین نے حیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا حیسکو انتظامیہ کے خلاف مختلف سلوگن پر مبنی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔