کھڈرو (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی، سندھ میں مہنگائی، بے امنی، لاقانونیت، بے روزگاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع سانگھڑ کے امیر مفتی عبدالغفور، ضلعی جنرل سیکرٹری قاری نذر محمد، ضلع سانگھڑ کے نائب پریس سیکرٹری حافظ محمد صالح تھیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔