عمرکوٹ، شیریں مزاری نے دودو بھیل کے قتل کا نوٹس لے لیا

266

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)تھر کول بلاک ٹو میں میبنہ تشدد میں قتل کیے گئے غریب مزدور دودو بھیل کے واقعے کا انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے نوٹس لے لیا، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے وزیر پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کو واقعے کے متعلق تمام تفصیلات جمع کرنے اور دودو بھیل کے ورثاء کے پاس جانے کی ہدایت کردی، انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کا کہنا ہے کہ جلد مقتول دودو بھیل کے ورثاء کے پاس جائیں گے، دودو بھیل کے ورثاء کو انصاف دلایا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو تین روز قبل تھرکول بلاک ٹو میں گارڈز کی مبینہ تشدد سے غریب مزدور دودو بھیل کی اور ورثاء کے مسلسل احتجاج اور میڈیا میں خبروں کا ہلاکت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کو مقتول دودو بھیل کے ورثاء کے پاس جانے اور واقعے کی تمام تفصیلات جمع کرنیکی ہدایت کردی۔ انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت جلد وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ہدایت پر دودو بھیل کے ورثاء کے پاس جائیں گے۔ لال مالہی کا کہنا تھاکہ وہ جلد وکلاء، سول سوسائٹی اور میڈیا پرسن کیساتھ تھرکول کا بھی دورہ کرکے حقائق اور تفصیلات جمع کرکے رپورٹ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کو پیش کریں گے۔ انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کا کہنا تھا کہ دودو بھیل کے ورثاء کو انصاف ملے گا۔