نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ،زرداری کیخلاف ایک اورکیس کھل گیا

409

اسلام آباد(آن لائن)آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا،نیویارک میں جائد اد کیسے بنائی نیب نے سابق صدر سے جواب مانگ لیا۔ آصف زرداری نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں زرداری سے پوچھا گیا ہے کہ مین ہٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا گیا ، بظاہر یہ اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے پاکستان سے کوئی قانونی رقم نہیں بھیجی گئی، نیب کے نوٹس پر زرداری نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست میں کہا گیا کہ15 جون کو نیب نے نوٹس بھیجا اور معلومات طلب کیں جواب دینے کے لیے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی گئی ہے تا کہ معلومات اکٹھی کر سکوں۔ نیب کی جانب سے مجھے نشانہ بنائے جانے کی ایک تاریخ موجود ہے ،مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں ، اپنے ڈاکٹروں سے علاج کرا رہا ہوں، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے ۔