نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ آصف علی زرداری سے جواب طلب

277

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری کے نیویارک میں مبینہ فلیٹس کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب نے سابق صدر  آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کر لیے۔ نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کی حصول کیلئے نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے جواب مانگا گیا ہے کہ نیویارک  میں  جائیداد کیسے بنائی ؟

نوٹس ملنے پر آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نیب  کال اپ  نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

ضمانت کی درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک ہے۔