کیلیفورنیا کے سینٹ جوڈ ویلنس سینٹر کے منیجر اور رجسٹرڈ ڈائٹیشن میگن برو کہتے ہیں بتاتے ہیں کہ انرجی ڈرنکس پہلے ہی سے تیار شدہ مصنوعات کے زمرے میں آتے ہیں جنہیں processed foods کہا جاتا ہے۔ اور یہ توانائی کو بڑھانے اور تھکاوٹ کو دبانے کیلئے جانی جانتی ہیں۔
کولمبس کے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈیکل سنٹر میں پرائمری کیئر اسپورٹس میڈیسن کے ڈاکٹر لیری نولن کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشروبات میں جب ایک بھی محرک مرکب شامل ہو اسے انرجی ڈرنک سمجھا جائے گا۔
مارکیٹ میں اس کے درجنوں برانڈز موجود ہیں اور ان میں موجود اجزاء ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ لیکن بیشتر کے کچھ مرکبات ایک ہی ہوتے ہیں جو درجہ ذیل ہیں:
-
کاربونیٹیڈ پانی
-
گلوکوز ، جو تیزی سے جذب ہونے والی شکر کی ایک قسم ہے۔
-
کیفین ۔
-
وٹامنز بی۔
-
مصنوعی رنگ اور ذائقہ۔
-
توانائی سے وابستہ سپلیمنٹس جیسے taurine, ginseng, guarana, glucuronolactone, yohimbe, carnitine, اور کڑوے کنو کے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔