چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائینگے

113

لاہور(اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان آج (پیر کو) اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے‘ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا، جس میں عدالت عالیہ کے تمام ججز اور وکلا رہنما شرکت کریں گے۔جسٹس محمد قاسم خان فروری 2010ء میں ہائی کورٹ کے جج بنے اور 19مارچ 2020ء کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا۔