ایران کسی بھی وقت ایٹمی اسلحہ بنا سکتا ہے، اسرائیل

129

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کسی بھی وقت بنا سکتا ہے۔ آئزن کوٹ نے یہ ریمارکس پیرس سینٹر فار پیس میں ایک کانفرنس کے دوران دیا۔ آئزن کوٹ نے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہین اور سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے جوہری پروگرام سے نکلنے اور تہران پر دبائوکی پالیسی نے ہمیں کچھ کامیابیاں دی ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ ایران جوہری بم رکھنے کے قریب ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جس طرح سے معاملات ہوئے اور اس سے قبل بھی غیرذمے دارانہ تھا۔