کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی کراچی سے روانگی کے بعد ان کے طیارے کی ملتان ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے روانگی کے بعد بلاول کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ، بلاول کے طیارے سے رحیم یارخان کے قریب پرندہ ٹکرایا۔ذرائع ائرپورٹ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اوربتایا ہے کہ پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز کو ملتان ائرپورٹ پر لینڈ کرایا۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہو ئے ، جہاں سے وہ آزاد کشمیر جائیں گے۔ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں 4 جلسوں پر مشتمل 4 روزہ دورے کا آغاز(آج)5 جولائی پیر سے کریں گے ۔