تفتان : ایرانی فورسز نے182 پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا

263

تفتان (آن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 182پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا جو بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے ‘ان میںسے141پنجاب، 15خیبر پختون خوا، 14سندھ، ایک بلوچستان اور 11کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے‘ اس کے علاوہ 18 افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انہیں راہداری گیٹ کے انچارج
میر الہٰی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔