کوئٹہ میں منعقدہ 23ویں نیشنل ووشوچمپئن شپ کا اختتام

94

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان ووشوفیڈریشن کے زیر انتظام بلوچستان حکومت کے تعاون سے کوئٹہ میں کھیلی جانیوالی 23ویں نیشنل ووشوچمپئن شپ رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی، آرمی نے پہلی،واپڈانے دوری ،بلوچستان ٹیم نے صرف ایک پوائٹ پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خیبر پختونخواچوتھے نمبر پر رہی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پوزیشن لینے ٹیموں میں ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔انکے ہمراہ بلوچستان کے وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔