لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ ولید کی پولیس نے کیبل تاروں کی چوری کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان نادر کھوکھر اور سعید میرجت کو تھرڈ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ولید پولیس کے مطابق پرائیویٹ ٹھیکیدار منظور خاصخیلی کی جانب سے چند روز قبل 15 ملزمان کیخلاف کیبل تاروں کی چوری کا مقدمہ درج کیا، جس میں پہلے ہی 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جاچکا ہے۔ آج مزید دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب ریمانڈ کے بعد دونوں ملزمان کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔