امریکی محکمہ خزانہ نے 3 ایرانی شہریوں پر سے پابندیاں اٹھالیں

80

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے 3ایرانی شہریوں کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ بہزاد فردوس، مہرزاد مانوئل فردوس اور محمد رضا دزفولیان پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ ان میں سے رضا د فولیان کو امریکا کی طرف سے 2بار پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ محکمہ خزانہ کے ایک ترجمان نے حالیہ فیصلے کو جوہری معاہدے سے جوڑنے کی تردید کی ہے۔