آصف زرداری سے 33ارب روپے وصول ہو چکے‘فواد چودھری

177

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔