تجاوزات متاثرین کی بحالی ،بحریہ ٹائون کی رقم سے 30 ارب دیئے جائیں،سندھ حکومت کی عدالت عظمیٰ میں درخواست

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے گجر نالہ متاثرین بحالی ہائوسنگ اسکیمز منصوبے کے لیے بحریہ ٹاؤن واجبات سے 30ارب روپے کے اجراء سے متعلق3علیحدہ علیحدآئینی درخواستیں عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں دائر کردیں ۔گزشتہ روزسندھ حکومت کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی،گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں،کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں،پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے،5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکارہوں گے،نئی ملیر، تیسرٹاؤن سمیت دیگر ہائوسنگ اسکیمز کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ بحریہ ٹاؤن واجبات سے سندھ حکومت کو 30 ارب دیے جائیں ۔