اسلام آباد (آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سمیت اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، سندھ حکومت بیرون ملک روانگی کے لیے تیار ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نجی دورے پرایک ہفتے کے لیے آج امریکا روانہ ہورہے ہیںجبکہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت بلاول زرداری کراچی میں موجود ہیں۔ بلاول گزشتہ روز اپنے والد آصف زرداری کی طبیعت ناسازی اور ان کی اسپتال منتقلی کی خبر سْن کر اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔بلاول زرداری نے امریکا کے ممکنہ دورے سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بلاول نوکری کی عرضی لے کر امریکا جارہے ہیں اور وہ کہیں گے کہ ہمیں حکومت میں لائیں، ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔ اْن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے امریکا کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں حالانکہ مشرف کے زمانے میں 13 ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جبکہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے پرویزمشرف اور محترمہ کی ڈیل کروائی۔