اسلام آباد: ویکسی نیشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کا داخلہ بند

286

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا بحران حل نہ ہو سکا۔ اوورسیز پاکستانیوں کا ویکسی نیشن سینٹر میں داخلہ بند کردیا گیا۔ اسلام آباد میں ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹرمیں اسٹرازینیکا اور فائزر
ویکسین دستیاب نہیں۔ ایف9 کے ماس ویکسی نیشن سینٹر کے باہر بیرون ملک جانے والوں کا رش رہا اور وہ اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگوانا چاہتے تھے لیکن ویکسین کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا سینٹر میں داخلہ بند کردیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے آئے روز احتجاج کے بعد سینٹر کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔پچھلے 2 ہفتے کے دوران کئی بار سینٹر آنے والوں کی بڑی تعداد نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ امریکا سے آئی موڈرنا ویکسین پیر تک صوبوں اور وفاق کو ملنے کا امکان ہے۔