لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 30 روز میں پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کا کہا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رواں ماہ کے اختتام تک ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوں، منی ٹریل نا دینے کی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بانڈز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔