لاڑکانہ ،معذور خاتون کا چوری کیا ہوا سامان واپس دلوانے کا مطالبہ

140

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں معذور خاتون کو چوری کا سامان واپس نہ ملا لیکن تھانے سے مبینہ چور فرار ہوگیا، متاثر معذور خاتون نے چور کو گرفتار کرکے سامان واپس کروانے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد تھانہ کی حدود پھل روڈ کے علاقے سے 15 روز قبل معذور خاتون فریدہ شیخ کی گھر میں نامعلوم چور نے گھس کر طلائی زیورات، کپڑے، آرٹیفیشل جیولری، ایل سی ڈی اور اہم کاغذات سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا تاہم مبینہ طور پر تھانہ علی گوہر آباد کی پولیس نے چور کو گرفتار کیا جو بعد میں تھانے سے فرار ہوگیا ہے۔اس حوالے سے متاثرہ خاتون فریدہ شیخ نے بتایا کہ واقعے 16 جون کو پیش آیا جس کے بعد متعدد بار تھانہ علی گوہر آباد پولیس چوری واپس کرنے میں ناکام رہی اور پولیس کہہ رہی ہے مشتبہ چور تھانے سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری واپس کرواکر چور کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔