کوئٹہ(نمائندہ جسارت)تربت میں پولیس نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ تربت شیر جان کے مطابق صغیر بلیدی نے نشے کی حالت میں پولیس پر حملہ کیا، ہوائی فائرنگ کی جس پر انہیں گرفتار کیاگیا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ، گالی گلوچ اور دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، گرفتار ملزم صفیر بلیدی سے پستول اور کلاشنکوف بھی برآمد کیا گیا۔