سراج الحق کی اپیل پر کل سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے ہونگے

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف کل بروزاتوار 4 جولائی کو اعلانیہ ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ میں بھی کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق کل 4 جولائی کو یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے۔جن سے مرکزی صوبائی ضلعی و مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو حیدرآباد، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سکھر، قائم مقام امیر صوبہ پروفیسر نظام الدین میمن شکارپور، قیم صوبہ کاشف سعیدشیخ شہداد کوٹ، نائب امیر صوبہ ممتاز حسین سہتو نوشہروفیروز،حافظ نصراللہ عزیز لاڑکانہ، نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد، مولانا حزب اللہ جکھرو خیرپور،عبدالوحید قریشی مٹیاری، افضال آرائیں میرپورخاص، عبدالقدوس احمدانی بدین،حافظ طاہر مجید ٹنڈوالہیار سمیت دیگررہنما مظاہروں کی قیادت و خطاب کریں گے۔