کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال اور پاکستان پر اس کے مضمرات کے حوالے سے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ایک اچھا آغاز تھا۔ پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس بلانے کے مطالبے کے حوالے کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں بلاول نے کہا کہ ہمارا موقف 2012ء کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی قرارداد پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد ہے،پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے وزیراعظم کی عدم موجودگی ایک بار پھر یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ وقتاً فوقتا ًقوم کے مقابلے میں اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں۔