پاکستانی فاسٹ بولرحسن علی کی کارکردگی پر ایک نظر

303

پاکستان کے تیز بولر حسن علی جمعہ ( 2جولائی) کو اپنی 27 ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 2 جوالائی1994 کو پاکستانی صوبہ پیجاب کے منڈی بہا ء الدین میں پیدا ہوئے تھے۔آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں18 اگست 2016 کو انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں وہ5 اوور میں14 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔اپنے پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انہوں نے پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بارہویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں وہ پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ابھی تک وہ 3 مرتبہ ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔دائیں ہاتھ سے میڈیم فاسٹ بولنگ کرانے والے حسن علی نے ابھی تک جو54 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی52 اننگز میں434.4 اوور میں2457رنز دیکر29.60 کی اوسط اور31.42 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ83 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی10 اوور میں34 رنز دیکر 5 وکٹ ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ابوظبی میں18 اکتوبر2017 کو انجام دی تھی۔اس میچ میں پاکستان کو7 وکٹ سے فتح ملی تھی۔ان 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی30 اننگوں میں حسن علی کو بلے بازی کرنے کا موقع ملا ہے جس میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے15.60 کی اوسط اور120.93 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ312 رنزبنائے ہیں۔ وہ ان میچوں میں19 چوکے اور 21 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں جس سے انکی بلے بازی کی تیزی معلوم ہوئی ہے۔حسن علی نے ابھی تک جو13 13 کھیلے ہیں انکی25 اننگز میں22.05 کی اوسط اور42.57 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ57 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 5 مرتبہ وہ ایک اننگز میں5 اورایک مرتبہ ایک میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف ہرارے میں مئی 2021 میں انہوں نے پہلی اننگز میں12.2 اوور میں36 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جبکہ دوسری میں وہ13 اوور میں27 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔اس میچ میں انہوں نے 25.2اوور میں 114رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں حسن علی کی کارکردگی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ اور ٹیسٹ میچوں کے مقابلے اچھی ہے۔ انہوں نے ابھی تک جو36 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی36 اننگزمیں21.97 کی اوسط اور15.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 753 گیندوں پر1055 رنز دیکر48 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف ہرارے میں25 اپریل2021کو ہوئے میچ میں انہوں نے 4 اوور میں 18رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو انکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ ان میچوں میں انہوں نے17.33 کی اوسط اور196.22 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ104 رنزبنائے ہیں۔