راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت عمران خان اور بلے کی بنے گی، گلگت بلتستان میں لوگوں نے اپوزیشن کو سنا لیکن ووٹ بلے کو دیے، عمران خان آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور 5جگہوں پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مریم نواز اور شہباز شریف بہت دور جا چکے ہیں ،دونوں کی سیاست مختلف ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں ہم ان کے ساتھ ہیں چاہے ۔عمران خان نے کہا تھا کہ ہم امن اور محبت کے لیے آپ کے ساتھ ہیں اور اگرآپ مزاحمت میں کہیں جارہے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان نے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے کہ ہم الیکشن مشین پر جانا چاہتے ہیں ، اووسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، اوورسیز پاکستانیز تقریباً ایک کروڑ تک ہیں اور یہ عمران خان کا ووٹر ہے ، اوورسیز پاکستان کے اگلے انتخابات میں ووٹ دے کر اگلے 5سال بھی عمران خان کے حق میں کردے گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کو مشین پسند نہیں ہے تو وہ بتائیں کیا کرنا ہے ہم اس پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہم چین سمیت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور ہماری یہ خواہش ہے کہ جو سب سے بڑی سیاست اگلے 90روز یا6 ماہ میں افغانستان میں ہونے جارہی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، ہمارا مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنی کوروناوائرس کی ناکامی کی وجہ بھارتی وزارت داخلہ پاکستان پر الزام لگارہی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے جو کمیٹی بنی تھی اس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے آئندہ اجلاس میں کمیٹی رپورٹ پیش کردے گی۔