بلاول نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا‘حلیم عادل

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا، جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، پی پی اب لیڈر لیس ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھر کے آر او پلانٹ کا پیسہ بلاول کے ناشتے پر استعمال ہوا،چھوٹے زرداری کا سندھ میں گینگ ہے، جسے مراد علی شاہ لیڈ کرتے ہیں یہ چھوٹو گینگ کی طرح گینگ ہے، بلاول بڑی لیڈر کے چھوٹے بیٹے ہیں، کہاں شاہ محمود قریشی اور کہاں بلاول زرداری، اسامہ کے معاملے پر بڑے زرداری نے کہا وائی ناٹ، پیسے کتنے دوگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے لندن میں بیٹھے شخص کو دہشت گرد کہا، انہوں نے تو لندن میں جاکر ٹوپیاں پہنائی، پی پی کے دور میں ڈرون اٹیک بڑھے، 340 ڈرون اٹیک ہوئے ۔