آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

240

کراچی ( آن لائن ) سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو ضیاء￿ الدین اسپتال لایا گیا جہاں ان کا طبعی معائنہ ہوا۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو اسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا۔آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا۔