زلفی بخاری نے بلاول بھٹو کو 10 کروڑ پاؤنڈ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

319

اسلام آباد: وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو زرداری پر ہتک عزت کا دعوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر بیان دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو 100 ملین پانڈ کا ہتک عزت کا دعوی کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ناسمجھی کے باعث وہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا جائے۔ انہوں نے حال ہی میں میرے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ جس پر انہوں نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نوٹس نھیجنے کا فیصلہ کیا۔