سانحہ ساہیوال کے ملزمان حکومت کی وجہ سے بری ہوئے، عظمیٰ بخاری

277

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال حکومت کے پرسو نہ کرنے پر ملزمان بری ہوئے۔ بار بار مقتولین کے خاندان پر پٹیشن دائر کیں قوم جاننا چاہتی ہے فائرنگ سامنے سے ہوئی تو اوپر سے گولیاں کیسے لگیں؟پنجاب کا ایک ارسطو سانحہ ماڈل پر بھاشن دیتاہے،تین سال سے ماڈل ٹاون کیس پر اس حکومت نے کیا کیا؟عثمان بزدار نے عمران خان کے سامنے پنجاب کو سرنڈر کر دیاہے،عثمان بزدار وفاق سے پنجاب کے حصے کا بجٹ تک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔حمزہ شہباز کا کیس پہلے ہی نیب میں زیرتفتیش اور جیل میں رہ چکے اب ایف آئی اے کیوںبلا رہاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا چینی پرکمیشن اس لئے بنا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کیسے ہوا ، شریف فیملی اور حمزہ شہباز کی شوگر ملیں بند ہیں لیکن حکومتی ملوں کی چینی ایک سو دس روپے تک بڑھائی، خسرو بختیار، اور ترین کا چینی کمیشن میں ہاتھ ہے وزیر تجارت نے شوگر ملز± مالکان کو سبسڈی دے کر دوبارہ منگوائی، جہانگیر ترین شوگر مافیا کا مرکزی کردار تھا اس کے بارے کہاکہ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے ، بجٹ سے پہلے جہانگیر ترین کو این آر او اور کلین چٹ دی گئی، آج حکومت بجٹ پاس کروانے پر بغلیں بجا رہے ہیں۔