لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں اور میونسپل عملے کے ہمراہ شہر کے سول اسپتال اور شعبہ حادثات روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روڈ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر ٹھیلے اور عارضی دکان قائم کرکے جوس، منرل واٹر و دیگر اشیائے فروخت کرنے والے محنت کشوں کے ٹھیلوں اور مشینوں کو ضبط کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ ٹھیلے والوں کی جانب سے غیرقانونی طور پر روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات قائم کرکے کاروبار کیا جارہا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کردیا خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔