کوئٹہ ،واسا ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

103

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں واسا ملازمین نے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجاً دفاتر کو تالے لگا دیے ۔ کوئٹہ میں تنخواہوں اور پنشن نہ ملنے کے خلاف محکمہ واسا ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ، دفاتر کو تالے لگا ئے گئے اور مرکزی دفتر میں دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں شہر میں پانی کی فراہمی بند کر نے کی دہمکی دیدی ہے ۔