خورشید شاہ کو اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ‘عدالت نے رپورٹس مسترد کر دیں

111

سکھر(اے پی پی)تحریک انصاف سکھرکے رہنما سید طاہرشاہ نے سید خورشید شاہ کو2برس سے اسپتال میں رکھنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سکھرمیں پٹیشن دائرکی ہوئی ہے۔گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ سکھرکے 2رکنی بینچ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ خورشید شاہ کو اسپتال میں رکھنے کے حوالے سے نیب سکھر، صوبائی حکومت اور این آئی سی وی ڈی اسپتال انتظامیہ نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کی تاہم سندھ ہائیکورٹ سکھر نے تمام رپورٹس مسترد کر دیں اور خورشید شاہ کو مسلسل اسپتال میں رکھنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا ۔ عدالت نے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔