اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی زون 5 کے زیر اہتمام سیکٹر آئی ٹین میں 3 روزہ فیملی فہم قرآن کورس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر طاہر صدیق، ڈاکٹر عبد الرحمن اور محمد بن اشرف نے لیکچرز دیے۔ اختتامی سیشن سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ قرآن کلچر کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ مغربی تحزیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے انسان کو انسان سے دُور کردیا ہے۔ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ معاشرے کی بہتری کے لیے قرآن کلچر عام کرنے کی ضرورت ہے، اس کا دائرہ مسجد، مدرسہ اور پارلیمنٹ کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے تک وسیع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ ضلع بھر میں ایسے فہم قرآن کورسز ہونے چاہییں کیوں کہ مغربی کلچر ہمارے مسائل میں اضافہ کررہا ہے۔ انسانیت کی فلاح قرآن میں ہے اور اس پر عمل کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔