فیصل آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے فیصل آباد میں نئے پراپرٹی منصوبے ستارہ آئیکون ٹاور کو لانچ کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ تقریب میں ستارہ ہائٹس کے ڈائریکٹر چوہدری طاہر اقبال ، ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران عباسی، فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لطیف نظر پراجیکٹ ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس مظہر عباس اور زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ سنٹرل مظفر مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ زمین ڈاٹ کام کے سینئر نمائندے اور ستارہ آئیکون ٹاور کی اعلیٰ انتظامیہ بھی شریک ہوئی۔ستارہ آئیکون ٹاور اپنی تعمیر کے بعد شہر کی سب سے بلند عمارت ہوگی۔ اس میں چار زیریں منازل برائے پارکنگ ہونگی جبکہ یہ کل بائیس منزلہ عمارت ہوگی جس میں لگژری اپارٹمنٹس اور دکانیں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اس میں فوڈ کورٹ اور چھت پر سوئمنگ پول سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔