اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے،اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، صادق سنجرانی رولز 9 کے مطابق چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں ۔