فواد چودھری پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے شازیہ مری کا دعویٰ

185

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فواد چودھری مستقبل میں کسی اور سیاسی جماعت میں ہوں گے۔ بلاول بھٹو نے کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر کے حکومت کی نیندیں اڑادی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں میں رہے، مستقبل میں کسی اور سیاسی جماعت میں ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات سے پی ٹی وی نہیں چل رہا اور کیا چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے کشمیرمیں انتخابی مہم شروع کی حکومت کی نیندیں اڑ گئیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے پریشان کن ہے۔ تنخواہوں کو 10 فیصد بڑھانے کی بات کی لیکن مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی۔ حکومت نے میڈیکل الاﺅنس پر ٹیکس لگا دیا۔ زراعت کے شعبے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر دیا گیا، جلد تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ ہرپاکستانی اب پونے 2 لاکھ کا مقروض ہوچکا ہے۔