سکھر، پی ایم ڈی سی کے خاتمے کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

119

سکھر (نمائندہ جسارت) پی ایم ڈی سی کے خاتمے کیخلاف سکھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ۔ ینگ ڈاکٹرز کا غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی صدارتی آرڈیننس 2019ء قبول نہیں کریں گے۔ آرڈیننس 2019ء کے بعد ینگ ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر یونس سولنگی نے اس موقع پر کہا کہ اس حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ایم ڈی سی کو بحال کریں۔ نیشنل لائسنس ایگزیمینیشن کو ختم کیا جائے۔