سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو سے جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ضلعی نظم نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تنظیمی کارکردگی ، سیاسی اور بلدیاتی انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے ضلعی نظم میں امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، قیم ضلع محمد اکرم راجپوت، امیر سکھر شہر و نائب امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ اور طارق محمود ودیگر شامل تھے۔