قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کریں گے،بلاول

97

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ اسپیکر کے پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پیپلز پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی،عمران خان ہر معاملے پر یو ٹرن لے لیتے ہیں،حکومت زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے،ہماری پالیسی کشمیراور فلسطین پر واضح ہے، غیر سنجیدہ لوگ ابھی تک کنٹینر پر سوار ہیں۔ ہر ایک شخص جانتا ہے کہ گلگت بلتستان میں کس طرح ہماری نشستیں ہم سے دھاندلی کرکے چھینی گئیں،پیر کے روز پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میڈیا بھی تحقیقاتی صحافت کرتا ہے اور اسے بھی تحقیقات کرنی چاہیے کہ عمران خان کا ایک قریبی دوست پاکستان سے اسرائیل گیا اور دس گھٹنے اسرائیل میں ٹھہرا۔ امریکا کو ہوائی اڈے دینے کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے کسی بھی بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ عمران خان ہر معاملے پر یو ٹرن لے لیتے ہیں۔ اس مسئلے پر منگل کو (آج) ہمیں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بریفنگ دی جائے گی۔