اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے ، تمام فریقین کو مل بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے افغان مسئلے کا خود راستہ نکالنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا منفی گفتگو کرنے والا بہت چھوٹا سا عنصر ہے، افغانستان کے لوگ بالعموم پاکستان کے مثبت کردار کے معترف ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وضاحت کے بعد اڈے دینے کے حوالے سے کسی قسم کے ابہام کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے،امریکا کو اڈے دینے سے انکار ملکی مفاد میں کیا، اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا کام شروع ہو جائے گا۔