لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 30جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور شوگر کیس کے سلسلے میں انکوائری جاری ہے، اس سے قبل حمزہ شہباز 24 جون کو بھی ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے خلاف الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کیا تھا اور ایف آئی اے لاہور نے حمزہ شہباز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔