اسلام آباد(آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کا سربراہی اجلاس 5 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔اجلاس میں شہبازشریف، مریم نواز ، محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیرپائوں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ساجد میر، شاہ اویس نورانی، میر کبیر بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔