کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم نہیں کر سکتا اور عمران خان کا بس چلے تو ملک کے ایٹمی اثاثے مودی کو تحفہ میں دے دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری عمران خان کو سیکورٹی رسک نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟، پاکستانی قوم نے ایٹمی طاقت بننے کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا اور فواد چودھری اور فرخ حبیب اپنے لیڈر کی ذہنی کیفیت پر ماتم منائیں کیونکہ پی ٹی آئی والوں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ عمران خان ڈوب چکے اور بلاول طلوع ہو رہے ہیں۔