قونصل جنرل خالد مجید اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کےچیئرمین کی ملاقات

266

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چودھری خالد رشید اور سینئر ایڈ وائزر اسرار خان نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب میں بزنس کمیونٹی کی ایک سپریم کونسل کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر محمد مصطفیٰ الجھنی کا دعوت نامہ پیش کیا کہ سپریم کونسل کے ساتھی قونصل جنرل خالد مجید اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا پروگرام بنایا ہے۔ قونصل جنرل نے پروجیکٹس کے بارے میں تمام تفصیلات کمرشل قونصل عبدلوحید شاہ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹس کی پوری تفصیل تیار کریں اس کے متعلق اطلاع کردوں گا۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے آپ کے ساتھ ہر پروگرام اور ہر میٹنگ میں جانے کے لیے تیار ہوں۔
اس کے بعد جولوگ غیر قانونی اور جیلوں میں ہیں ان سے متعلق بھی مشاورت ہوئی، ہوئی جس پر قونصل جنرل نےیقین دلایا کہ ان لوگوں کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ آخر میں ہم نے قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔