خورشید شاہ،علی وزیرآج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے

164

اسلام آباد (صباح نیوز) زیر حراست اراکین قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد آج (پیرکو) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ان میں سابق قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ اور قبائلی رکن علی وزیر خان شامل ہیں ۔ پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر جاری کیے گئے اور وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔