پاکستان سپر لیگ کے ایک سیزن میں پہلی مرتبہ1000 سے زیادہ چوکے

337

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں94 کھلاڑیوں نے 34 میچوں کی68 اننگز میں29.76 فی میچ کے حساب سے 1012 چوکے مارے گئے۔ پاکستان سپر لیگ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک سیزن میں ایک ہزار سے زیادہ چوکے لگے۔
اس سے پہلے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چوکے گزشتہ سال مارے گئے تھے۔پاکستان سپر لیگ2020 میں34 میچوں کی68 اننگز میں22.63 فی میچ کے حساب سے747 چھکے لگائے گئے جو2019کے مقابلے کچھ زیادہ تھے۔76 کھلاڑیوں نے 2020 میںچوکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مرتبہ بلے بازوں کی تعداد میں18 کا اضافہ ہوا۔
کراچی کنگز کے بابر اعظم نے سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے گیارہ میچوں کی گیارہ اننگز میں56 چوکے لگائے ہیں۔ ملتان سطانز کے محمد رضوان نے چوکے تو56 ہی لگائے مگر انہوں نے12 میچوں کی 12 اننگز میں ایسا کیا۔ ملتان سلطانز کے شعیب مقصود اور پشاورزلمی کے کامران اکمل39۔39 چوکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہے۔شعیب مقصود نے12 میچوں کی 12 اننگز میں ایساکیا جبکہ کامران اکمل13 میچوں کی 13 اننگز میں 39 چوکے مارے۔اسلام آبادکے کولین منرو نے سات میچوں کی سات اننگزمیں37 چوکوں کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔
چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والی ٹیم فائنل میں جیت درج کرنے والی ملتان سلطانز رہی۔ اس کے تیرہ بلے بازوں نے بارہ میچوں میں196 مرتبہ بال کو باونڈی لائن کے باہرپہچایا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے سترہ بلے بازوں نے بارہ میچوں میں195 چوکے لگائے۔تیرہ میچوں میں192 چوکوںکے ساتھ دوسرے مقام پر رہنے والی پشاور زلمی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسکے سولہ بلے باز چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔ کراچی کنگز کے سولہ بلے بازوں نے گیارہ میچوں میں163 چوکے مارے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 19 کھلاڑیوں نے دس میچوں میں142 چوکے لگائے اور وہ پانچویں سب سے زیادہ چھکے لگانے والی ٹیم رہی۔ سب سے زیادہ بلے بازوں نے چوکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔لاہور قلندرز نے سب سے کم چوکے لگائے۔ اس کے پندرہ بلے بازوں نے دس میچوں میں124 چوکے مارے۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز اسلام آباد یونائٹیڈکے عثمان خواجہ نے حاصل کیا۔ انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف17 فروری 2021 کو کھیلے گئے میچ میں 56 بالوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر105 رنز بنائے تھے اور اپنی ٹیم کو 15 رنز سے جیت دلائی تھی۔کراچی کنگز کے بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف کراچی میں 27 فروری 2021 کو60 بالوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے آوٹ بغیر90 رنز بنائے تھے۔ اس شاندار اننگز کی بدولت انکی ٹیم نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کولین منرو نے کوئٹہ کے خلاف آوٹ ہوئے بغیر 90 رنز کی اننگ میں اور کراچی کنگز کے خلاف آوٹ ہوئے بغیر88 رن کی اننگز کے دوران12۔12 چوکے لگائے تھے۔