محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

254

 سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں، مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے،  کشمیریوں کے حقوق نہ ملنے تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔